ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :بی کام فائنل کے سالانہ امتحانات میں گروسدھیندراکالج کے بہتر نتائج

بھٹکل :بی کام فائنل کے سالانہ امتحانات میں گروسدھیندراکالج کے بہتر نتائج

Thu, 06 Jul 2017 20:06:14    S.O. News Service

بھٹکل:6/جولائی (ایس اؤنیوز)کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے زیر اہتمام سال 2016-2017کے بی کام فائنل کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں  شری گرو سدھیندرا کالج کے طلبا نے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ پیش کیا ہے۔

کالج کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کالج کی طالبہ کویتا وی نائک 660نمبرات (94.29فی صد)حاصل کرتےہوئے کالج میں پہلے مقام کی حقدار بنی ہیں تو رادھیکا کامت 654نمبرات (93.43فی صد)کے ساتھ دوسرا مقام اور منجوشری بھٹکل نے 644(92.71فی صد ) نمبرات کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ انکم ٹیکس مضمون میں 3، کاسٹ اکاؤنٹنگ مضمون میں 8اور پرنسپل آف فارین ایکسچینج مضمون میں 3طلبا نے 100کو 100نمبرات حاصل کرتے ہوئے بہترین کامیابی حاصل کی ہے۔ البتہ پریس ریلیز میں کالج کی طرف سے کل کتنے طلبا امتحانات میں شریک ہوئے اور نتائج کی شرح کیا رہی اس تعلق سے کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔ کامیاب طلبا کو کالج ادارے کے صدر ڈاکٹر سریش نایک ، پرنسپال ناگیش ایم بھٹ ، لکچرر اور غیر تدریسی عملے نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: